کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کو گرفتار کر لیا تھانے منتقلی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا،، پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سبی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لئے کوئٹہ سے جا رہے تھے کہ راستے میں سریاب روڈ پر کوئٹہ پولیس نے اسے گاڑی سے اتر کر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر رہے تھے کہ داود شاہ نے ٹریفک کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کی گاڑی سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو کر فرار ہو گیا پولیس منہ دیکھتے رہ گئی پولیس نے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی دوبارہ گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں جبکہ نیو سریاب تھانے میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا ،،،،،