شاہ فرمان وزیراعلی کے سینیئر مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

شاہ فرمان وزیراعلی کے سینیئر مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل شاہ فرمان کو سینئیر مشیر برائے سیاسی آمور مقرر کیا تھا جس سے شاہ فرمان سے مستفعی ہوکر استعفی وزیراعلی کو ارسال کردیا۔استعفی میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سینئر مشیر بنایا تاہم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے اسلئے صوبائی حکومت کے کسی عہدے کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔