اسلام آبادایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد شہر کا دورہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ پورے اسلام آباد خصوصا وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے روٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کاحکم بھی دیا وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گاایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایان شان انتظامات کئے جائیں گےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تزئین و آرائش اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیاوفاقی سیکرٹری داخلہ، اسلام اباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے ۔ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے