لاہور میں فلائی جناح کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور میں فلائی جناح کی ہنگامی لینڈنگ تمام مسافر محفوظ رہے

فلائی جناح کے ترجمان نے 23ستمبر 2024کو کراچی سے لاہور جانے والی پرواز 9P846 پر اسموک الارم بجنے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پرواز کے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل کارگو ڈپارٹمنٹ میں دھویں کی نشاندھی کرنے والے اسموک الارم بجنے کا واقعہ پیش آیا ۔ جس پر جہاز پر موجود عملے نے بین الاقوامی حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور ایئر پورٹ کے حکام کو فوری طور پر اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ تاہم پرواز کو بحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ہماری تکینکی ٹیم الارم بجنے کی وجوہات جاننے کے لیے طیارے کے کارگو ڈپارٹمنٹ کا تفصیلی معائنہ کررہی ہے ۔ہم مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے لیے اپنے مسافروں اور فضائی عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے