رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کی توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور

رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کی توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی ۔۔ شعیب شاہین نے تھانہ نون میں درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ایک رات گزاری ۔۔ تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی گئی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔۔انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پراسیکیوٹر راجہ نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، ان مقدمات کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ تھانہ نون میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔