سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

انصاف کے حصول کیلٸے کرو سالہا سال انتظار،،، اپنے حق کیلٸے چکر لگاو بار بار،، سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،، 59ہزار سے زاٸد زیر التوا مقدمات آج بھی فیصلوں کے منتظر ہیں۔۔ انصاف کے متلاشی دربدربھٹکنے پرمجبور انصاف کی بروقت فراہمی ہوگی توکب ہوگی عدالتوں پرالتواء کا بوجھ سائلین ہی نہیں بلکہ ججزکیلئے بھی دردسربن گیا ، سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد بڑھ کر59 ہزار344 تک پہنچ گٸی قانون کے پنڈت سسٹم کو موردالزام ٹھرا رہے ، کہتے ہیں ترجیحات کا تعین ضروری ہے ،ججزکی تعداد ہزاروں کی تعداد میں زیرالتواء کیسز کو نمٹانے کیلئے ناکافی ہے ہائیکورٹس فیصلوں کیخلاف 32 ہزارسے زائد اپیلیں جبکہ 10ہزار سے زائد فوجداری اپیلیں کی فائلیں سپریم کورٹ کی الماری کی زینت بنی ہوئی ہیں وکلاء ججزکی قابلیت کے معیارکوانصاف کی جلد فراہمی سے مشروط کرنے کا کہ رہے تھری اینڈ فور انصاف کی بروقت فراہمی اورزیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلٸے سپریم کورٹ کو اپنے کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔