ایف آئی اے نےعوام کی سہولیات کے لیے لاہور ائر پورٹ پرمزید امیگریشن افسر تعینات کردئیے۔۔۔۔۔ ایف آئی اے کے مطابق کورس سے واپس آنے والے 24 ایف آئی اے آفیسر کو لاہور ائر پورٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ہر آفیسر کو علیحدہ علیحدہ ڈیسک پر تعینات کیا گیا۔عوام امیگریشن سمیت کسی بھی مسئلہ پر ایف آئی آے کے آفیسر سے مدد لے سکیں گے۔ لوگوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے آیف آئی اے کے آفیسر 24 گھنٹے موجود ہوں گے۔۔۔۔ائر پورٹ پر عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر 24 اضافی امیگریشن افسران کی تعیناتی سے ائر پورٹ پر عوام کے مسائل کم ہوں گے۔۔