این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی یکم اگست تا 6 اگست مون سون کا سلسلہ جاری ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کا سلسلہ31 جولائی کو بالائی علاقوں میں داخل ہو کر 2 تا 5اگست 2024 تک ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں داخل ہو گا جس کے نتیجے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔طوفانی بارشوں سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈی جی خان، راجن پور، سلیمان اور کیرتھر رینج میں ہل تورنٹس سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق موسلا دھار بارش 2 سے 5 اگست 2024 تک اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔ بارش ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ متعلقہ ادارے ضروری مشینری کی پہلے سے تعیناتی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں انتظامی عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔مقامیانتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور نالوں کے قریب مکینوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے بارے میں آگاہ کریں، اور انخلاء کے منصوبوں کے مطابق نشیبی اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بروقت انخلاء میں سہولت فراہم کریں۔ مزید برآں،عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور بجلی کے کھمبوں اور کمزورتعمیرات سے دور رہیں،آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں گاڑی چلانے یا پیدل چلنے سے گریز کریں۔سیاحوں اور مسافروں سے درخواست ہے کہ دوران سفر محتاط رہیں، سفر کرنے سے پہلے موسم اور راستوں کے حالات کا جائزہ لیں۔ ۔
ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی۔ آج سے ملک میں مغربی ہوائوں کا نیا سسٹم داخل ہو گا اور آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش متوقع جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے وی او محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ آج شام سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ کشمیر ،پنجاب کے بیشترمقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخواہ،بلوچستان،سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دو سے پانچ اگست کے دوران مری، گلیات،مانسہرہ،کوہستان اسلام آباد ،راولپنڈی اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی،گجرانوالہ،لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، ملتان، پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ چار اور پانچ اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
برسات جم کر برسی، کہیں گھنے بادلوں کا ڈیرہ رہا تو کہیں رم جھم۔ اسلام آباد میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے بیشتر علاقوب میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب جبکہ شام کے دوران بارش متوقع ہے۔ مون سون کا سپیل جاری کہیں برسات ہو گی تو کہیں بادلوں کی گھن گرج محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی نیٹ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مر طوب رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح چترال، دیر، پشاور مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ نیٹ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی میں چند مقا مات پر بارش متوقع ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ نیٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا چراٹ میں 110، بالاکوٹ 103 جبکہ اسلام آباد گولڑہ میں 53، سید پور میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔