سیالکوٹ میں دو کم سن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے زندگی کی سانسوں سے محروم ہو گئے۔کھیلتے ہوئے پیڈسٹل فین سے ٹکرا گئے اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے سیالکوٹ کے علاقہ چک کریمی میں بورے والا سے محنت مزدوری کرنے آئے خاندان کے دو بچے کھیلتے ہوئے پیڈسٹل فین سے ٹکرا گئے پیڈسٹل فین میں کرنٹ آنے سے دونوں کم سن بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے زندگی سے محروم ہونے والے بچوں میں 6 سالہ صفیان اور 7 سالہ عمرین شامل ہیں جن کی لاشیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی ہیں