صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ داخلہ میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور وفد کے درمیان محرم الحرام کیلئے ترتیب دیئے گئے سیکیورٹی انتظامات و دیگر مسائل کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال

محکمہ داخلہ میں علماء کرام کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق۔

علماء کرام کے وفد کی تمام نیک خواہشات اور تمنائیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک پہنچائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق۔

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق۔

مجالس و جلوسوں کے روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق۔

پر امید ہوں کہ محرم الحرام کے ایام پر امن گزریں گے۔ خواجہ سلمان رفیق۔

محرم الحرام کے آغاز میں تمام ڈویژنز میں جا کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق۔

تمام ذمہ داران کو محرم الحرام کے سلسلہ میں خود لائسنس ہولڈرز اور بانیان کے پاس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، سیکرٹری اوقات طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری زاہد پرویز اور ڈپٹی سیکرٹری ماہم آصف ملک موجود تھیں۔

علماء کرام کے وفد میں سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میسمی، صغیر عباس ورک، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، صفدر حسین جعفری، سید اشتیاق حسین کاظمی، مولانا نیئر عباس کاظمی، جھنگ سے مولانا لیاقت سیال، ڈاکٹر سید حسنات احمد، عدنان کاظمی، حسنین کاظمی، سید مردان علی زیدی، فیصل آباد سے اعجاز حسین مہدی، سید غضنفر عباس ترمزی، سید زاہد علی بخاری و دیگر شامل تھے۔