کرم میں شہید ہونے والے سپرد خاک

21 جون 2024 کو ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والےدھرتی کے پانچ بہادر سپوت حوالدار عقیل احمد شہید (عمر: 33 سال، ضلع اوکاڑہ)، لانس نائیک محمد طفیر شہید (عمر: 30 سال، ضلع پونچھ)، سپاہی انوش رفون شہید (عمر: 24 سال، ضلع اٹک)، سپاہی محمد اعظم خان شہید (عمر: 26 سال، ضلع ہری پور) اور سپاہی ہارون ولیم شہید(عمر: 29 سال، اسلام آباد) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ۔

نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔