ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی عامر فاروق نے کی ۔ عدالت نے عمران ریاض خان اور صدیق جان کی جانب سے حامد میر کے ساتھ کو پٹیشنر بننے کی متفرق درخواست منظور کر لی ۔ حامد میر اور ان کے وکیل شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل شعیب رزاق سے استفسار کیا کہ اپ نے سپریم کورٹ کے آرڈر ساتھ لگا دئیے اور یہ کیس پہلے سے سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے اور ہائی کورٹ کو یہ کیس نہیں سننا چائیے جس پر وکیل شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہوا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ہم اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس کر دیتے ہیں اور ان سے معاونت مانگ لیتے ہیں ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس کر کے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی ۔