پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر نجی ٹی وی کے باہر خواجہ سراؤں کا حملہ،،، رؤف حسن کے منہ پر بلیڈ مارا گیا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سینیٹ میں قائد خزب اختلاف شبلی فراز نے حکومت سے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک نجی ٹی کے باہر رؤف حسن پر خواجہ سراؤں نے حملہ کیا اور منہ پر بلیڈ بھی مارا جس سے وہ زحمی ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خواجہ سرا حملہ کرنے کے بعد بھاگ گئے
واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ستارہ مارکیٹ میں پیش آیا جس کے بعد رؤف حسن کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
ایوان بالا میں اپوزیشن اراکین نے واقعے پر واک آؤٹ بھی کیا۔ شبلی فراز نے کہا یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ حکومت چوبیس گھنٹے کے اندر واقعے کی تحقیقات کرکے کل ایوان میں رپورٹ پیش کرے
وزیر قانون اعظم نزیر تاررڑ نے کہا معاملے کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا،،، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جایے تاہم قانون کے مطابق کاروئی کریں گے
پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان نے رؤف حسن پر حملہ کی رپورٹ مانگ لی۔ دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے شواہد جمع کئے جارہے ہیں،،، جنہوں نے حملہ کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی