وزیراعلیٰ کے پی نے شیر افضل کے بھائی اور اپنے معاون خصوصی خالد مروت کو عہدے سے ہٹادیا


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بھائی اور اپنے معاون خصوصی خالد لطیف خان مروت کو عہدے سے ہٹا دیا،کے پی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے،خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو خالد لطیف مروت کی شکایت کی تھی کہ وہ مختلف محکموں میں مداخلت کرتے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ان کی کارکردگی سے بھی ناخوش تھی،دوسری جانب خالد لطیف خان مرورت کے کے پی کابینہ میں شامل ہونے پر بھی پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے،خیال رہے کہ خالد لطیف خان پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کے بھائی ہیں،

خالد لطیف کے ہٹائے جانے کے بعد

بانی پی ٹی آئی نے میرے بڑے بھائی شیرافضل مروت کو چیرمین بپلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا ہےشیرافضل مروت کی بطور چیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی نامزدگی مروت قوم کے لئے اعزاز ہے،ہم موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتےمجھے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹاکر پی ٹی آئی کے کسی دوسری ورکر کو مقرر کریں،