سپریم کورٹ کراچی رجسٹری
چیف جسٹس کی سربراہی میں ہندوجیم خانہ کہ اپیل پرلارجربنچ کی سماعت
آخراب تک ناپا کا مسئلہ کیوں حل نہیں ہوسکا۔چیف جسٹس
فیصلہ پرکیا عمل درآمدنہیں ہوا۔چیف جسٹس کا سوال
کمشنرکراچی کوہدایت کی گئی تھی کہ ناپا کومتبادل جگہ فراہم کی جائے۔چیف جسٹس کا ہندوکمیونٹی کےوکیل نیل کشف سےاستفسار
یہ ناپا کا معاملہ ہےآپکا کیا مسئلہ ہےآپ اپنی درخواست چلائیں۔چیف جسٹس برہم
ایک خاتون وکیل نےمعاملہ پرمداخلت کی کوشش کی توچیف جسٹس کا شدید برہمی کا اظہار
خاتون وکیل کوبنچ پربیٹھنےکا حکم دےدیا۔چیف جسٹس برہم
یہ کمیونٹی کا معاملہ ہے۔وکیل ہندوجیم خانہ
آپ کیسےدعوی کرسکتےہیں؟ چیف جسٹس کا سوال
آپ کےپاس کیا دستاویزات ہیں سامنےلائیں۔ چیف جسٹس نےدستاویزی ثبوت پیش کرنےکا حکم دےدیا
چیف جسٹس نےفائل بند کرکےمعاملہ پر سماعت کچھ دیرکیلئےملتوی کردی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری
چیف جسٹس کی سربراہی میں ہندو جیم خانہ کہ اپیل پر لارجرز بنچ کی سماعت دوبارہ شروع
آخر اب تک ناپا کا مسئلہ کیوں حل نہیں ہوسکا۔چیف جسٹس کاسوال
اقلیتی امور کے نمائندے اور پی پی رہنما سابق ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار عدالت میں پیش
میں عدالت کو بریفنگ دینے آیا ہوں۔ رمیش کمار
آپ کیا ہمیں بریفنگ دیں گے۔چیف جسٹس کا اظہار برہمی
آپ پہلے یہ بتائیں اسلام آباد میں آپ کو ایک مندر کی تعمیرات کا حکم دیا تھا اس میں کتنی پیش رفت ہوئی۔ چیف جسٹس کا سوال
آپ یہ بتائیں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر کیا تحریر ہے۔ چیف جسٹس کا رمیش کمار سے سوال
میری نالج میں نہیں۔رمیش کمار کا جواب
چیف جسٹس برہم آپ کب سے ایم این اے منتخب ہورہے ہیں؟چیف جسٹس کا اظہار برہمی
آپ لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور قبضہ ہم ہونے نہیں دیں گے۔چیف جسٹس سخت برہم
لارجرز بنچ نے ناپا حوالگی کا فیصلہ محفوظ کرلیا
ایک ماہ میں طے کریں معاملہ کو حل کریں حلف نامہ جمع کرائیں۔ عدالت کاحکم
اگر ایک ماہ میں فیصلہ نہ کیا تو درخواست کو مسترد کردیں گے۔چیف جسٹس کا حکم
کیسے ہندو کمینونٹی کو کوئی جگہ حوالے کردی جائے جب اس کے کئیرٹیکرز خود غیر سنجیدہ ہیں۔چیف جسٹس
ناپا کی عمارت پر اوم کے نقوش ہیں۔رمیش کمار۔پارلیمنٹ ہاؤس پر کلمہ طیبہ لکھا ہے کیا اسے مسجد ڈکلیئر کردیں؟ چیف جسٹس
ہم ناپا.کی عمارت کو ہندو کمیونٹی کی سماجی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاپتے ہیں۔رمیش کمار
آپ ابھی فورا ناپا انتظامیہ کا وزٹ کریں اور جاکر وہاں کے معاملات دیکھیں
سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی