امریکی کمپنی کا کارگو طیارہ برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ پہنچا،،یہ عمل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کئے گئے گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا
بائیس اعشاریہ پانچ گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو سے اڑان بھر کے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری،، نو ہزار چوالیس میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی جو گزشتہ ریکارڈ سے 300 میل زیادہ ہے
اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ، برازیلن سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیرنے کلیدی کردار ادا کیا،،اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائینگے
درآمد کئے جانے والے 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں،،پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں جن کی نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 ء میں حاصل کیا اور ان کی حفاظت اور افزائش کی
مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو دو ہفتے کے لئے قوارنٹائن میں رکھا جائے گا