ایس ڈی پی او و ایس ایچ او منگھوپیر موقع پر موجود ہیں، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی حفیظ الرحمٰن بگٹی
دو نعشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ابتدائی معلومات کے مطابق دو اشخاص کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی حفیظ الرحمٰن بگٹی
موقع سے ایک 9 ایم ایم کا راؤنڈ بھی ملا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ایک شخص کی شناخت شاہ زمان علی ولد علی نواز کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے۔
واقع کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی حفیظ الرحمٰن بگٹی
ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع ویسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔