متحدہ عرب امارات میں یومِ پاکستان کی عوامی تقریب میں ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں کی شرکت
دبئی میں مقیم سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، امریکا سے آئے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری اور پاکستان سے آئے سابق رہنما ایم کیو ایم عامر خان کی بھی شرکت
ان دونوں رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی بھی دبئی میں مقیم ہیں زرائع
یومِ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی ان تینوں رہنماؤں نے دبئی تقریب میں مل کر کاٹا
تینوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی
تقریب کا اہتمام دبئی کی ڈائنامک پاکستان فورم کی جانب سے کیا گیا تھا
اس موقع پر بابر غوری، عامر خان اور ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا
رمضان المبارک میں ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے موبائل اور پرس چھیننے والے ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں مگر کوئی انہیں روکنے والا نہیں کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔زرائع