دہشتگردوں کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کی،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں قسمت اللہ، مصطفی اور اسلام الدین شامل ہیں۔ مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس اپریشن جاری ،

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں