پرائم منسٹر آفس(پریس ونگ)

اسلام آباد: 25 مارچ، 2024.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار دے دیا.

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے. وزیرِ اعظم.

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہئیے. وزیرِ اعظم.

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے. وزیرِ اعظم.

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی قابلِ مزمت ہے. وزیرِ اعظم.

پاکستان اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی جون 1967 سے قبل سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا. وزیرِ اعظم.