اسلام آباد، 12 جنوری 2025
پی آئی اے کی پیرس کے لئے پروازوں کے آغاز پر پیرس میں روڈ شو کا انعقاد
پیرس کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ روڈ شو میں فرانس اور یورپ بھر سے پاکستانیوں اور ٹریول ایجنٹس کی کثیر تعداد کی شرکت
تقریب کے دوران پاکستانیوں نے پی آئی اے انتظامیہ کو بتایا کہ قومی ایئر لائن کی پروازوں پر بندش کی وجہ سے انہیں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ یورپ کے دوسرے شہروں کے لئے بھی پروازوں کو بحال کیا جائے۔
پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کے بعد پاکستان کے لئے آپریٹ کرنے والی دیگر ائیر لائنوں کے کرایوں میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
یورپی ممالک سے ہموطنوں کی میتیں واپس پاکستان پہنچانے پر ہزاروں ڈالر اخراجات ہوتے تھے اور شدید دشواری اور کوفت الگ
پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے بعد اب یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
پی آئی اے کمرشل بنیادوں پر یورپ میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے گی۔ نوشیروان عادل چیف کمرشل آفیسر
پی آئی اے ہمیشہ اپنے ہموطنوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں رہتی ہے۔
بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے پی آئی اے کو توقع سے زیادہ ریسپانس دیا ہے۔ نوشیروان عادل
حکومت پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا
پی آئی اے کی جانب سے منعقدہ روڈ شو پر بیرون ملک پاکستانیوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
پی ائی اے اپنے بیڑے کی بحالی کیلئے تمام اقدامات لے رہی مگر اس دوران پی ائی اے دیگر ائیرلائنز اور ٹرین نیٹ ورک کے اشتراک کے ساتھ یورپ کےدیگر شہروں سے پاکستان تک کی رسائی کو ممکن بنا رہی ہے
یہاں سے حاصل ہونے والی آراء کی روشنی میں پی ائی اے اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنائے گی اور اپنے کرم فرماؤں کی امیدوں پر پورا اترے گی