مونٹی نیگرو: مسلح شخص کی فائرنگ،2بچوں سمیت10افراد قتل،ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان

جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو کےایک ہوٹل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2بچوں سمیت 10 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے 8افراد کو ہوٹل کے اندر اور 2 بچوں کو ہوٹل کے باہر سڑک پر گولی ماری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کی واردات سے قبل ہوٹل میں مسلح شخص کا جھگڑا ہواجس کے بعد اس نے فائرنگ شروع کردی۔ 45 سالہ ملزم ہتھیار پھینک کر فرار ہوگیا۔ مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم نے واقعے کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔