پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے استعفیٰ کیوں دیا اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیسن گلیسپی نے سلیکشن کمیٹی میں اختیارات ختم ہونے اور وائٹ بال کا ہیڈ کوچ بننے کے ساتھ معاوضے میں اضافہ نہ ہونے پر مستعفی ہوئے۔گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد جیسن گلیسپی دونوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچ بننا چاہتے تھے۔ پی سی بی چئیرمین محسن نقوی نے اضافی رقم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ پی سی بی چاہتا تھا کہ جیسن گلیسپی زیادہ سے زیادہ وقت پاکستان ٹیم کو دیں۔ڈومیسٹک کرکٹ پر نظر رکھیں اور نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں۔تاہم جیسن گلیسپی نے پاکستان میں رکنے سے بھی انکار کیا تھا۔