سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق 3 درخواستیں خارج کردیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ سماعت مقررکرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے عدم پیروی پر 3 درخواست گزاروں کی درخواستیں خارج کیں۔دھاندلی کے خلاب بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر وکیل حامد خان نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا نوٹس نہ ملنے پر تیاری نہیں کرسکا۔موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کیس مقرر کیا جائے۔جسٹس جمال مندوخیل نےکہاآپ کو نوٹس بھیجا ہوا ہے۔شیر افضل مروت کے وکیل ریاض حنیف نےکہامیری درخواست پر رجسڑار آفس نے اعتراضات کے بارے میں نہیں بتایا،اعتراضات پر جواب بھی تیار نہیں کرسکے۔آئینی بینچ نے اعتراضات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کیسز جنوری تک ملتوی کردیے۔