پاکستان میں 10گرام سونا 858روپے اور تولہ 1000روپے مہنگا

پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے ہوگئی۔ سونے کا فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔