مدارس رجسٹریشن کے معاملے پرتلخی کم نہ ہوسکی۔ 2019 کے معاہدے کے حامی علما بھی میدان میں آگئے۔علامہ طاہراشرفی کی زیرصدارت علماکی بیٹھک میں واضح کیا گیاکہ 2019 کے معاہدےمیں تبدیلی منظورنہیں،حکومت کسی دباؤمیں آکرنظام تبدیل نہ کرے۔علامہ طاہراشرفی نے کہا قوت سب کے پاس ہےمگرٹکراؤنہیں چاہتے۔مولانا عبدالخبیر آزاد اور ڈی جی مذہبی تعلیم میجرجنرل ریٹائرڈ غلام قمر نے کہا ہم سب مدارس کے چوکیدار ہیں۔سیدجوادنقوی نےکہا مدارس کوسیاست،تجارت ،دہشتگردی اورفرقہ واریت سے دوررکھیں۔اجلاس میں علامہ راغب نعیمی اوروزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین سمیت دیگرنے بھی اظہارخیال کیا۔