پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تقریب بیرون ملک کروانے کا پلان زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کیلئے انگلینڈ یا دبئی پرغور کیا جارہا ہے۔ فرنچائزسے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔فرنچائز مالکان نے ڈرافٹ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے برس 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو رکھی ہے۔