وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست سے زیادہ ریاست عزیز ہے، ہم مشکل وقت اور قربانیوں سے گزرے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں بہترین پالیسیوں کے بیج لگادیے ہیں، اب ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، سرمایہ کار ملک میں پیسا لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اب انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگوں کو کڑوی گولی کھانی پڑی، بانی پی ٹی آئی نے سی پیک کو تباہ کردیا۔