خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشنز،8خوارج ہلاک،2گرفتار

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دومختلف آپریشنزمیں 8 خوارج مارے گئے، دو کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقےسراروغہ میں خارجی سرغنہ خان محمد سمیت 2 خوارج ہلاک ہوئے،2گرفتارکیے گئے۔ ہلاک خارجی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشتگردی میں ملوث تھے۔ہلاک خارجیوں کا سرغنہ اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ضلع لکی مروت میں انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 6 خوارج ہلاک ہوئے، علاقے میں کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا۔