آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز،فارمیشن کمانڈرزنے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔ شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاگیا ۔فورم نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی مذمت اورفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا ۔شرکاء کو بیرونی اور اندرونی خطرات اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ روایتی،غیر روایتی خطرات سےنمٹنے کےلیے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ فورم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا۔
پاک فوج نے دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں پرمحفوظ ماحول کیلئے تعیناتیوں کیخلاف پروپیگنڈے کی مذمت کی ۔ کہا گیا یہ مربوط پروپیگنڈہ بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے ،مقصد عوام ، مسلح افواج اور اداروں کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے،پروپیگنڈے کی ایسی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔