وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہء سعودی عرب پر ریاض پہنچ گئے۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے وزیرِ اعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کے سعودیہ میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلی حکام بھی موجود تھے.
وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم سعودی عرب، فرانس، قزاقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔