وزیر دفاع خواجہ آصف کی صحافیوں سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تاحال کوئی امکان نہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تاحال کوئی امکان نہیں ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے۔ وزیر دفاع نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں مبینہ مذاکرات سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر دفاع نے علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہو سکتا ہے۔اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی گفتگو سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا لہجہ کیسا ہو سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے لیکن وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔بانی پی ٹی آئی صیہونی لابی کا بندہ ہے، اس کے حق میں بیرون ملک لابینگ ہو رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوہری شہریت ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگری کے لئے استعمال ہو رہی ہے، ہندوستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، بلوچستان کے لاپتہ افراد خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث نکلے ہیں۔ پاک فوج ہمیں محفوظ بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تاحال کوئی امکان نہیں ہے۔ خواجہ آصف اس وقت بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے۔ خواجہ آصف پی ٹی آئی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔ خواجہ آصف سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے۔ وزیر دفاع پاکستان تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے۔ خواجہ آصف اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں مبینہ مذاکرات سے متعلق صحافی کا سوال وزیر دفاع کی علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خواجہ آصف علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں۔ خواجہ آصف علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خواجہ آصف احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی گفتگو سے متعلق سوال اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا لہجہ کیسا ہو سکتا ہے ؟ خواجہ آصف کا جواب جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ خواجہ آصف وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف بانی پی ٹی آئی صیہونی لابی کا بندہ ہے۔ خواجہ آصف بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیرون ملک لابینگ ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف کی دوہری شہریت ختم کرنے کی سفارش افغانستان کی سرزمین دہشتگری کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف ہندوستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف بلوچستان کے لاپتہ افراد خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث نکلے۔ خواجہ آصف پاک فوج ہمیں محفوظ بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔ خواجہ آصف