کوآرڈینیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس


٭ کوآرڈینیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،ترجمان وزارت صحت
٭ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب بھی موجود، ترجمان وزارت صحت
٭ اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن اور تمام صوبائی ای پی آئیز اور دیگر شراکت داروں کی شرکت، ترجمان وزارت صحت
٭ اجلاس میں تمام این ائی سی سی کے ممبران، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، گیٹس فاؤنڈیش سول سوسائٹی ارگنائزیشن کے نمائندے بھی شریک
٭ این ائی سی سی نے 2025 میں خسرہ روبیلا ملک گیر مہم کی منظوری دے دی، ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ یہ اقدام پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا،ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ خسرہ روبیلا مہم کی منظوری ہماری مشترکہ کوششوں میں ایک اہم قدم ہے، ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ جو لاکھوں بچوں کو ممکنہ طور پر تباہ کن بیماریوں سے بچانے کے لیے کی جا رہی ہے، ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ مہم ہمارے قومی ویکسینیشن پروگرام کو مضبوط بنانے اور صحت عامہ کے نتائج کو مزیز بہتر بنایے گی، ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ ڈبلیو ایچ یونیسف اور گاوی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈاکٹر مختار بھرتھ
٭ خسرہ روبیلا مہم کی منظوری بیماریوں کے خلاف ہماری جاری جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ہے، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ
٭ پانچ سال سے کم عمر کے 6 ملین سے زیادہ بچوں کے خسرہ سے متاثر ہونے سے بچانے گی، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب
٭ صوبائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل مہم کو موثر بنایں گے، ندیم محبوب
٭٭٭