کوئٹہ۔کے نواحی۔علاقے میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران پولیس فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق 10زخمی

کوئٹہ۔کے نواحی۔علاقے چشمہ۔اچوزئی میں پولیس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی مشعل افراد نے واقعے کے خلاف ائر پورٹ روڈ پر لاشوں کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ٹریفک معطل کردی ،،

پولیس کے مطابق اتوار کو چشمہ اچوزئی کے علاقے میں عدالت کے احکامات پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف پولیس کی جانب سے اپریشن شروع کیا گیا تھا جس پر مشتمل افراد نے پتھراؤ کیا اور مبینہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین راہگیر جاں بحق ہو گئے جبکہ۔7 افراد زخمی ہوئے پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی زمین واگزار کرانے کے دوران مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ پولیس اہلکاروں لیاقت علی سمیع خان ۔ بابر علی مصطفے خان سیمت 10 افراد زخمی ہوئے جنکی شناخت عبد الرزاق ۔ہارون ۔یعقوب محمد حیات عصمت اللہ اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئیں واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے لاشوں کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ بلیلی کے قریب بلاک کر کے احتجاج کیا جبکہ ائیرپورٹ روڈ عالمو چوک پر بھی احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر بند کردیا شہر میں دو مقامات پر احتجاج کی وجہ سے مریضوں مسافروں شہریوں کاروباری تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم کئی گھنٹوں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا ڈی سی کوئٹہ سعد بن اسد کے مطابق عدالت کے احکامات کی روشنی میں چشمہ اچوزئی میں قبضہ زمین واگزار کرنے کے لئے پولیس نے کارروائی کی جہاں فائرنگ سے تین راہگیر جاں بحق ہوئے اس دوران موقع سے 25 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا جنہیں قانونی کاروائی کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا زبردستی شاہراہ بلاک کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رہیں گی ،،،،