ملک بھر کے 115 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز جاری ہے، ترجمان وزارتِ قومی صحت گے مطابق مہم کے تیسرے روز تک تقریباً 1 کروڑ 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، وزیراعظم فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جارھے ہیں وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، nets عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہےوفاق اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کیلئے ایمر جینسی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں، جولائی اور اگست میں پولیو پروگرام کا ازسر نو جائزہ لیا ہے، ہائی رسک ایریاز میں وفاق اور صوبوں نے موثر پالیسی تشکیل دی ہے، nets عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہےاگلے چند ماہ میں 3 سے 4 اعلیٰ معیار کی مہمات پولیو کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، وائرس کی روک تھام کیلئے بھر پور عملی اقدامات جاری ہیں، پولیو ورکرز بچوں کے روشن اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے آپ کی دہلیز پر آتے ہیں، والدین ان سے بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، nets پولیو ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں جو مشکل ترین حالات میں ہمارے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پر عزم ہیں، nets عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے پولیو ورکرزکی خدمات کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،