پشاور:مراد سعید کی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل
پشاور:ایپلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشاور:اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی
پشاور:مراد سعید کے اکاونٹ میں موجود رقم کو سرمایہ کاری کہا گیا جو غلط ہے، وکیل
پشاور:ریٹرنگ آفیسر نے 6 اعتراضات کو ریکارڈ کیا، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:مراد سعید پر اعتراض ہے کہ وہ مفرور ہے، وکیل مراد سعید
پشاور:مفرور ہونے پر کاغذات مسترد نہیں ہوسکتے، ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں، وکیل مراد سعید
پشاور:کیا وہ اب بھی مفرور ہے؟ جسٹس شکیل احمد
پشاور:جی ابھی بھی مفرور ہے،وکیل مراد سعید
پشاور:پھر تو اسکو ضمانت لینی چایئے، جسٹس شکیل احمد
پشاور:مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے اسلئے سامنے نہیں آرہے، وکیل
پشاور:امید ہے سینیٹر بننے کے بعد تھوڑی آسانی پیدا ہوجائے گی، وکیل مراد سعید
پشاور:مراد سعید کے خلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے بھی کیس دائر کرچکے، وکیل
پشاور:مراد سعید کے کاغذات پر جعلی دستخط کا اعتراض بھی لگایا گیا ہے، وکیل
پشاور:ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے کہ کاغذات پر مراد سعید نے خود دستخط کئے، وکیل
پشاور:ریٹرنگ آفیسر کو ویڈیو دیکھائی بھی تھی، وکیل
پشاور:مراد سعید نے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات میں 9 مقدمات کا ذکر کیا، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:سینیٹ انتخابات میں ان مقدمات کا کوئی ذکر ہی نہیں، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:سینیٹ انتخابات میں مزید 10 مقدمات کا ذکر کیا ہیں لیکن پہلے والوں کا نہیں، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:علم میں ہونے کے باوجود مراد سعید نے کاغذات میں تفصیل نہیں دی، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:مراد سعید دو مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور پھر جرمانہ بھی جمع نہیں کیا، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:مراد سعید نے جرمانہ جمع کیا ہے، ہمارے پاس اصلی رسید بھی موجود ہے، وکیل
پشاور:کاغذات میں بینک اکاونٹ میں موجود رقم کو ظاہر نہیں کیا گیا، وکیل شکایت کنندہ
پشاور:کاغذات میں یہ کیوں ظاہر نہیں کیا؟ جسٹس شکیل احمد کا استفسار
پشاور:ہم نے فارم میں نہیں لکھا لیکن کاغذات کے ساتھ ایف بی آر کی رپورٹ لگائی ہے، وکیل مراد سعید
پشاور:یہ اپیل بھی مراد سعید نے جمع نہیں، وکیل الیکشن کمیشن
پشاور:اگر انکو مسئلہ نہیں تو مراد سعید کو لیکر آئے، کاغذات بھی فوری منظور ہوجائینگے، وکیل الیکشن کمیشن
پشاور:عدالت ضمانت دیدیں ابھی عدالت میں پیش کرکے لاتا ہوں، وکیل مراد سعید
پشاور:اپیلیٹ ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا