نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے، انہیں منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے بعد نئے وزیراعظم، پی ایم ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔