اردن کے شاہ عبدللہ اورامریکی صدرجوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ

اردن کے بادشاہ عبدللہ دوئم اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق شاہ عبداللہ اور بائیڈن نے فلسطین سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے شام کی سلامتی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ شاہ عبداللہ نے ملک کو مستحکم کرنے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا۔ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی گفتگو کی گئی ۔