پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا آج بھی پہلا نمبر

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج بھی پہلےنمبر پر ہے۔

صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور کا دوسرا نمبرہےاور اے کیوآئی 162ریکارڈ کیا گیا۔لاہور اے کیو آئی158 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی آلودہ شہروں میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پرہے۔ایئر کوالٹی انڈکس صبح سویرے 237 ریکارڈ کیا گیا۔مصر کا شہر قاہرہ دوسرے نمبر پر ہے۔