گورنر راج لگانا پی ٹی آئی کے ساتھ نیکی ہوگی،رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ یہ جو مرضی آگ برسائیں، اداروں پر تنقید کریں لیکن خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، اگر گورنر راج لگا تو یہ ان کے ساتھ نیکی ہوگی، نجی چینل سے گفتکو کرتے ہوۓ لیگی رہنما نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ سب کچھ چھوڑ کر بھاگے، اب ان کے ساتھ کوئی نہیں آئے گا، اسلام آباد آنے والوں میں پچاس فیصد مسلح تھے۔